اسلام آباد کے علاقے دامن کوہ میں سیاحوں کی وین کو حادثہ، 10 افراد زخمی
اسلام آباد: ایک المناک واقعے میں، اسلام آباد کے علاقے دامن کوہ میں سیاحوں کی وین کے حادثے میں کم از کم 10 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ دامن کوہ میں پیش آیا جہاں گجرات سے سیاحوں کو لے جانے والی وین بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گئی تاہم معجزانہ طور پر وین کھائی میں نہ جاگری۔
زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں ضروری علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔
ایک الگ واقعے میں، سکردو کی وادی بشو میں سیاحوں کی وین کو حادثہ پیش آنے سے کم از کم چار افراد ہلاک جب کہ چھ دیگر زخمی ہوگئے۔
بدقسمت وین میں 10 مسافر سوار تھے جن میں سے 4 جاں بحق ہوگئے۔ سات زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
29 مئی کو بلوچستان کے علاقے واشک میں ایک بس الٹ کر کھائی میں گرنے سے کم از کم 27 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، پولیس نے مزید کہا کہ مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ بدقسمت بس تربت سے کوئٹہ جا رہی تھی۔
واقعے کے فوری بعد ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاشوں اور زخمیوں کو بسیمہ سول اسپتال منتقل کیا۔