پاکستان نے بھارت کو 3-0 سے ہرا کر ایشین 15 ریڈ سنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی
قومی کیوئسٹ اسجد اقبال اور اویس منیر نے پاکستان کو کوارٹر فائنل میں باآسانی فتح دلائی۔
کراچی: پاکستان کی اسنوکر ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو 3-0 سے شکست دے کر ایشین 15-ریڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔
ریاض، سعودی عرب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، قومی کیوئسٹ اسجد اقبال اور اویس منیر کی قیادت میں پاکستان نے جمعرات کو کوارٹر فائنل میں آسان فتح حاصل کی۔
فاتح ٹیم نے پہلا فریم 63-35، اس کے بعد دوسرے فریم میں 75-22 کے اسکور کے ساتھ ایک اور فتح اپنے نام کی۔ تیسرے فریم میں پاکستان نے بھارت کو زیر کر کے 70-06 سے کامیابی حاصل کی۔
سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ہانگ کانگ سے ہوگا۔
5 جولائی تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں سعودی عرب کی تین ٹیموں سمیت 18 ٹیمیں حصہ لیں گی۔