کراچی دنیا کا 11واں آلودہ ترین شہر بن گیا۔
کراچی میں ابر آلود رہنے کی پیشگوئی، سمندری ہوائیں بحال.
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں جنوب مغربی سمت سے 22 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت 38 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔
کم سے کم درجہ حرارت 31.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی گیارہویں نمبر پر ہے۔
کراچی پاکستان کا پانچواں آلودہ ترین شہر بن گیا ہے۔ ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 96 پارٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
Tags: Daily Daily News Daily news update Health Health and Science Health issues Health news news News Of the Day