پاک فوج ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے کردار ادا کر رہی ہے۔
پاک فوج ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔
پاک فوج کے تعاون سے خضدار کرکٹ چیمپئنز لیگ کا انعقاد کیا گیا جس میں چودہ ٹیموں نے حصہ لیا۔
خضدار کرکٹ چیمپئنز لیگ کا فائنل خضدار سلطانز اور حب ہیروز کے درمیان کھیلا گیا جو خضدار سلطانز نے جیت لیا۔
اختتامی تقریب میں فاتح ٹیم، رنر اپ، مین آف دی میچ اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ بلوچستان کے عوام نے کھیلوں کے فروغ کے لیے پاک فوج کے اقدامات کو سراہا۔