محرم الحرام کے لیے سندھ میں افواج پاکستان تعینات
زمینی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوج، رینجرز اور ایف سی کے دستے تعینات کیے جائیں گے۔
وزارت داخلہ نے پیر کو حکومت سندھ کی درخواست پر محرم کے دوران سندھ میں فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے عسکری حکام سے رابطہ کیا ہے۔
زمینی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوج، رینجرز اور ایف سی کے دستے تعینات کیے جائیں گے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے محرم میں فوج کی تعیناتی کا روڈ میپ تیار کرلیا۔ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی فوج تعینات کی جائے گی۔
فوج کو سول انتظامیہ کی مدد کے لیے تعینات کیا جا رہا ہے، وزارت داخلہ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ فوج کی تعیناتی وہاں کے زمینی حالات کو دیکھتے ہوئے کی جائے گی۔
فوج کو متعلقہ فریقین اور وزارت داخلہ کی باہمی مشاورت سے ضرورت کے مطابق تعینات کیا جائے گا۔