سیاست میں تمام مسائل کا حل مذاکرات میں ہے: عطاء اللہ
وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی آئینی مدت پوری ہونے پر ہی عام انتخابات 2029 میں ہوں گے۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سیاست کرنے کے لیے پارلیمنٹ مناسب فورم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں تمام مسائل کا حل مذاکرات اور بات چیت میں ہے۔
عطاء اللہ تارڑ نے مولانا کو ایک تجربہ کار اور قابل احترام سیاستدان قرار دیا اور ان پر زور دیا کہ وہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کو سراہیں جنہوں نے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیا اور اسٹاک ایکسچینج کو تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچایا۔
انہوں نے روپے کی مضبوطی اور تجارتی خسارے کو نمایاں طور پر کم کرنے پر حکومت کی تعریف کی۔